ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج میں نوتعمیرشدہ عمارت کاافتتاح

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج میں نوتعمیرشدہ عمارت کاافتتاح

Mon, 15 May 2017 21:30:19    S.O. News Service

علی گڑھ،15/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج میں نوتعمیرشدہ عمارت کاافتتاح وائس چانسلرلیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ (ریٹائرڈ)نے پرو وائس چانسلر برگیڈیر سید احمد علی(ریٹائرڈ) اورویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ گلریز کی موجودگی میں کیا۔سی بی سی ایس نظام کے نافذ ہونے کے بعد سے کالج میں کلاس روم کی کمی کے سبب تعلیمی نظام متاثر ہو رہا تھا اور کالج کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔دس کلاس روم اور دو اسٹاف روم کی تعمیر والے نئے بلاک کے افتتاح کے موقع پر وائس چانسلرلیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ (ریٹائرڈ) نے کہا کہ ویمنس کالج کی طالبات نے ہمیشہ اپنے اساتذہ کی رہنمائی میں اعلیٰ اور معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ایسے میں ان کے لئے سہولیا ت فراہم کی جانا حق بجانب ہے۔انھوں نے کہا کہ کالج کے لئے تعمیری کام ترجیحات میں شامل رہے ہیں۔کلاس روم کی تعمیر سے تعلیم کے نظام کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔پرو وائس چانسلر برگیڈیر سید احمد علی نے کہا کہ یونیورسٹی کے تعلیمی میعار کو بلند کرنے کے ساتھ اس کو خوبصورت بنانے اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی کوششیں کی گئیں جس میں کافی حد تک کامیابی بھی ملی۔ویمنس کالج میں بھی کئی تعمیراتی کام کرائے گئے۔انھوں نے کہا کہ یہاں کے آڈیٹوریم کی جدید کاری (رینوویشن)کا کام انتہائی اہم ہے جس کو مستقبل میں مکمل کرایا جائے گا۔ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ گلریز نے اظہارتشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر نے ویمنس کالج کے مسائل کو حل کرنے اور یہاں کے بنیادی ڈھانچے کو درست کرنے میں ہمیشہ دلچسپی دکھائی جس کے لئے ہم ان کے شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دس کلاس روم اور دو اسٹاف روم کی تعمیر سے ایک بڑا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ ان سہولیات کی فراہمی سے نظام کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے گی۔اس موقع پر بیگم صبیحہ سیمیں شاہ،بیگم رضوانہ علی،سابق رجسٹرارپروفیسراصفرعلی خاں،کنٹرولرپروفیسریوسف الزماں خاں،پروفیسرمحمدگلریز،پروفیسرمحمدپرویز،پروفیسرعمرفاروق،انجینئر فیروز احمدکے علاوہ کالج کے اساتذہ ا ور دیگر اسٹاف اراکین ومحکمہئ تعمیرات کے افسران موجود رہے۔  


Share: